ہفتہ 14 نومبر 2026 - 11:48
مسلمانوں کی دفاعی طاقت ایسی ہو کہ دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے قرآن کریم کی آیت ’’وَأَعِدُّوا لَهُم مَا اسْتَطَعْتُم مِنْ قُوَّةٍ‘‘ کی روشنی میں مسلمانوں کو اپنی تمام دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طاقت اتنی ہونی چاہیے کہ دشمن خوف محسوس کرے۔ انہوں نے رات کے اجتماعات میں عوام کی مسلسل شرکت کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی معاشی مشکلات دور کرنے اور ان کی حمایت کا حق ادا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مدرسہ امام امیرالمؤمنین علیہ السلام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آپؑ کے علمی مقام، مسلمانوں کی دفاعی طاقت اور عوام کے معاشی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے علمی مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؑ کے فضائل میں سب سے نمایاں آپ کا بلند علمی مرتبہ ہے، جسے سمجھنے کے لیے آپؑ کے خطبۂ فدکیہ کا مطالعہ ضروری ہے۔ اس خطبے میں فصاحت، بلاغت اور مضامین کی مضبوط ترتیب ایسی ہے کہ اس کا ہر حصہ دوسرے حصے کی تکمیل کرتا ہے۔

مسلمانوں کی دفاعی طاقت ایسی ہو کہ دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبے کا آغاز توحید اور عظمت پروردگار کے بیان سے کیا اور اس کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام، قرآن مجید کی اہمیت اور احکام الٰہی کی حکمتوں کو بیان کیا۔ آپؑ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسلام کے لیے جدوجہد، بت پرستی کے خاتمے اور ظالموں کے مقابلے میں آپ کی کوششوں کو بھی یاد دلایا۔

مسلمانوں کی دفاعی طاقت ایسی ہو کہ دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

آیت اللہ مکارم شیرازی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری ایام میں قلم و دوات طلب کرنے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ نے امت کے لیے ایک اہم تحریر لکھوانے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن بعض افراد نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔ یہ واقعہ صحیح بخاری میں بھی نقل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مصائب کے باوجود حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا اتنے مضبوط اور بلیغ انداز میں خطبہ دینا آپؑ کے بے مثال علمی مقام کی دلیل ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں سورۂ انفال کی آیت 60 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آیت میں مسلمانوں کو تین اہم ہدایات دی گئی ہیں: پہلی یہ کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق تیاری کریں، دوسری یہ کہ تیاری تمام شعبوں میں ہونی چاہیے اور تیسری یہ کہ مسلمانوں کی طاقت اتنی ہو کہ دشمن ان سے خوف محسوس کرے۔ قرآن مجید مسلمانوں کو دفاعی طاقت اور دشمن کے مقابلے میں مؤثر قوت حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے، اس لیے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

مسلمانوں کی دفاعی طاقت ایسی ہو کہ دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

آیت اللہ مکارم شیرازی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک باوقار اسلامی ملک میں عوام کو عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے، نہ کہ انہیں ہر روز قیمتوں میں اضافے اور نئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ عوام کو چاہیے کہ اپنے مطالبات مناسب انداز میں حکومت کے سامنے رکھیں، جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتصادی معاملات اور عوام کی معیشت پر مؤثر نگرانی کرے۔

مسلمانوں کی دفاعی طاقت ایسی ہو کہ دشمن حملے سے پہلے سو بار سوچے: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

انہوں نے رات کے اجتماعات میں عوام کی مسلسل شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی یہ موجودگی ایک دو راتوں تک محدود نہیں رہی بلکہ کئی ماہ سے وہ بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ یہی عوامی حمایت نظام کو مضبوطی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے آخر میں حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کی حمایت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ عوام کی حقیقی قدر دانی یہی ہے کہ انہیں معاشی پریشانیوں میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha